Sunday, 22 December 2019

Worth Reading 2

Worth Reading 2 ,

میں اکثر عشاء کی نماز راستے میں ہی پڑھتا ہوں کل بھی ایسا ہی کیا نماز سے فارغ ہوکر باہر نکلا.. تو سامنے سڑک پر "مجمع" لگا تھا
 ٹریفک جام ہوچکا تھا.. لوگ گاڑیوں سے اتر اتر کر بھیڑ میں گھس کر دیکھ رہے تھے مسجد سے نماز پڑھ کر آنے والے بھی مجمع میں گھس رہے تھے
 مجھے "تجسس" ہوا تو میں بھی بھیڑ چیرتا ہوا مجمع کے اندر گھس گیا اور منظر دیکھ کر دیکھتا کا دیکھتا رہ گیا بیچ سڑک پر ایک
تقریباً چالیس سالہ "پاگل" عورت بغیر قمیض کے آدھی برہنہ آلتی پالتی مارے بیٹھی جھوم رہی تھی چاروں طرف لوگ جمع اسے آنکھیں پھاڑے
دیکھ رہے تھے ہلنے کا کوئی نام ہی نہیں لےرہا تھا.. میں نے دیکھا تو میں بھی وہیں جم گیا آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں بچے جوان بوڑھے
سب ہی تھے مسجد سے نماز پڑھ کر آنے والے بھی تھے البتہ وہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے "توبہ توبہ" بھی کررہے تھے
میں بھی توبہ توبہ کرتے ہوئے آنکھیں پھاڑے دیکھتا رہا یہ منظر شاید کچھ دیر اور جاری رہتا پتہ نہیں کہاں سے ایک "کھسرا" مجمع چیرتا ہوا اندر آیا
 اور اس نے اپنے "دوپٹے" سے عورت کے اوپری بدن کو ڈھانپ دیا اور چاروں طرف لوگوں کو دیکھ کر غصے سے بولا.. ارے او مردوں لعنت ہو تم سب پر
کیا ایک گز کپڑا بھی نہیں لے سکتے تھے اور دوکان بھی سامنے ہے.. ارے او نماز پڑھ کر آنے والوں.. یہ" توبہ توبہ" کرنے کا ناٹک نہیں کرو
لعنت ہو تمہاری مردانگی پر.. میرا بس چلے تو تم سب کو "کھسرا" بنادوں.. دیکھو کتنے نمازیوں کے "کاندھوں" پر رومال پڑا ہے..
کیا ایک رومال اس پاگل عورت کی عزت سے زیادہ قیمتی تھا میرے پاؤں کے نیچے سے زمین "سرک" گئی..
کیونکہ... 

میرے کاندھے پر بھی "رومال" تھا

No comments:

Post a Comment

Ambit Finance"

  Ambit Finance" As of my last knowledge update in September 2021, "Ambit Finance" is not a widely recognized term or entity ...