Sunday, 22 December 2019

وائٹ ہاوس کو پینٹ کرنے کا ٹھیکہ پاکستانی کو مل گیا


وائٹ ہاوس کو پینٹ کرنے کا ٹھیکہ پاکستانی کو مل گیا 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ھاوس کا رنگ و روغن کروانے کے لئے مختلف ممالک کے ٹھیکیداروں سے تخمینہ طلب کیا۔ 
 چینی ٹھیکیدار نے تین ملین ڈالر، یورپی ٹھیکیدار نے سات ملین ڈالر اور پاکستانی ٹھیکیدار نے دس ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا۔
 ٹرمپ نے چینی ٹھیکیدار سے پوچھا کہ آپ نے تین ملین ڈالر کا تخمینہ کیسے لگایا؟
 ٹھیکیدار نے جواب دیا کہ ایک ملین کا پینٹ، ایک ملین لیبر کی مزدوری کے لئے اور ایک ملین پرافٹ کا۔
 ٹرمپ نے یورپی ٹھیکیدار سے سات ملین کا پوچھا۔
 یورپی نے جواب دیا تین ملین کا پینٹ ، دو ملین لیبر کی مزدوری کا اور دو ملین پرافٹ کا۔
 اب ٹرمپ نے پاکستانی سے پوچھا کہ تم نے کس طرح دس ملین کا تخمینہ لگایا؟
 پاکستانی بولا، چار ملین تمہارے، تین ملین میرے، باقی تین ملین چائنز کو دے کر پینٹ کروالیں گے۔
 پاکستانی کو ٹھیکہ مل گیا۔😄😉

No comments:

Post a Comment

  پھٹکڑی کے فوائد سردیوں کا بہترین تحفہ🌄 پھٹکڑی کے فوائد❤ لازمی پڑھیں اور پھیلائیں۔   پھٹکڑی جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں مل جاتی ہے ...