Sunday 22 December 2019

تاریخ کی طاقتور ترین معذرت:

تاریخ کی طاقتور ترین معذرت:


تاریخ کی طاقتور ترین معذرت:
جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا: "اے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے! اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا؟!
بلال یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوے اٹھے ۔۔۔ خدا کی قسم! میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا!!
یہ سن کر اللہ کے رسول کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: ابوذر! کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی؟؟؟ تمھارے اندر کی جہالت اب تک نہ گئی!! 
اتنا سننا تھا کہ ابوذر یہ کہتے ہوے رونے لگے: یا رسول اللہ! میرے لیے دعائے مغفرت کر دیجئے۔ اور پھر روتے ہوے مسجد سے نکلے ۔۔ 
باہر آکر اپنا رخسار مٹی پر رکھ دیا ۔۔ 
اور بلال سے مخاطب ہو کر کہنے لگے: "بلال! جب تک تم میرے رخسار کو اپنے پانْوں سے نہ روند دوگے، میں اسے مٹی سے نہ اٹھاؤں گا۔ یقیناً تم معزز و محترم ہو اور میں ذلیل و خوار!! 
یہ دیکھ کر بلال روتے ہوے آئے اور ابوذر سے قریب ہو کر ان کے رخسار کو چوم لیا۔ اور بے ساختہ گویا ہوے: خدائے پاک کی قسم! میں اس رخسار کو کیسے روند سکتا ہوں، جس نے ایک بار بھی خدا کو سجدہ کیا ہو۔ پھر دونوں کھڑے ہو کر گلے ملے اور بہت روئے!! 
(رواہ لامام البخاری رح فی صحیحہ ۔الایمان۔ )
ہمارا معاشرہ ۔۔
جب کوئی بیسیوں بار بھی ہتک کرتا ہے تو یہ نہیں کہ پاتا کہ "بھائی! معاف کریں۔ بہن! معذرت قبول کریں"۔
جی ہاں۔۔ہم معذرت اور "معاف کر دیجیے"کے الفاظ تک زبان سے ادا کرنا توہین سمجھتے ہیں۔
یاد رکھیں!
اپنی عمر دیکھے بغیر۔۔ اپنی غلطی پرمعافی مانگ لینا ۔۔صحیح دینداری ، بہترین اخلاق اور عمدہ ثقافت ہے۔

No comments:

Post a Comment

Ambit Finance"

  Ambit Finance" As of my last knowledge update in September 2021, "Ambit Finance" is not a widely recognized term or entity ...