Tuesday, 7 January 2020

Usage of Eggs

🌸🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
🥚 *انڈے کے چھلکے نہیں بیکار*🥚

کیا آپ کے گھر میں بھی انڈے egg کے چھلکے بیکار سمجھ کر پھینک دئے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے انڈے کی سفیدی اور زردی کی طرح اس کے چھلکے بھی اپنے اندر بہت سے فائدے لئے ہوتے ہیں ۔لہذا آج کے بعد سے انڈے کے چھلکے ضائع کرنا چھوڑ دیں اور ان کے استعمال سے روزمرہ کے چھوٹے بڑے مائل منٹوں میں حل کریں

🥚 *انڈے کے چھلکوں کا استعمال*🥚
۱۔ کیلشیم سپلیمنٹ بنائیں
انڈے کے ایک چھلکے میں ۸۰۰ ملی گرام تک کیلشیم ہوتا ہے اس لئے اس کا استعمال دواؤں میں بھی کیا جاتا ہے
انڈے کے چھلکوں کی اطمینان بخش صفائی کے بعد انھیں پیس کر پاؤڈر بنا کر خالی کیپسول میں بھر کر رکھ لیں ۔اور کیلشیم سپلیمنٹ کے طور پر دن میں ایک دفعہ کیپسول کا استعمال کریں ۔

🥚 *ٹوتھ کلیینر بنائیں*🥚
دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف ہو یا دانتوں کا میلا پن ،انڈوں کے چھلکوں میں موجود کیلشیم دانتوں کے جملہ امراض میں مفید ہے ۔انڈوں کے چھلکوں کے پاؤڈر میں ہم وزن سمندری نمک ملا کر رکھ لیں اور منجن کے طور پراس مرکب کو استعمال کریں ۔جس سے دانت سفید اور مضبوط ہو جائیں گے ۔

🥚 *پودوں کی نشوونما تیز کریں*🥚
پودوں میں مناسب کیلشیم کی مقدار نہ پہنچے تو وہ دیر سے بڑھتے ہیں یا پھر ان کی نشوونما بالکل رک جاتی ہے ،پودوں میں موجود کھاد اور مٹی کو مزید ذرخیز بنانے کے لئے انڈوں کے چھلکوں کوہاتھ سے توڑ کت مٹی کی نچلی تہہ میں دبا دیں ،ایسا کرنے سے پودے جلد نشونما پاتے ہیں ۔

🥚 *موم بتی بنائیں*🥚
موم بتی بنانے کے لئے انڈے کو جب استعمال کریں تو اس طرح اوپر سے احتیاط سے توڑیں کہ انڈے کا خول آدھے سے زیادہ ثابت رہے ۔ اب اس خالی چھلکے میں سوتی ستلی اور پگھلی موم ڈالیں اور جمنے کے لئے چھوڑ دیں ۔موم بتی تیار ہے جو س*مزید اچھی اچھی کہانیوں کے لئے اس نمبر پر رابطہ

No comments:

Post a Comment

  پھٹکڑی کے فوائد سردیوں کا بہترین تحفہ🌄 پھٹکڑی کے فوائد❤ لازمی پڑھیں اور پھیلائیں۔   پھٹکڑی جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں مل جاتی ہے ...