پھٹکڑی کے فوائد
سردیوں کا بہترین تحفہ🌄
پھٹکڑی کے فوائد❤
لازمی پڑھیں اور پھیلائیں۔
پھٹکڑی جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں مل جاتی ہے لیکن اسکی افادیت بہت زیادہ ہے۔
پھٹکری بظاہر کوئی خاص شے نہیں لیکن پھٹکری میں پوشیدہ ہیں صحت کے خزانے ۔ اسکی ادویاتی خصوصیت کے باعث مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے اسکااستعمال کیا جاتا ہے۔
معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کاہو، چہرہ کی خوبصورتی کی بات ہو یادانتوں کی مضبوطی کی دونوں ہی صورتوں میں پھٹکری کااستعمال بہترین ہے۔
داد اور چنبل،💦
پھٹکری کو پیس کر پانی یاسرکہ میں ملاکر صبح وشام لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔سرکہ جلد کی بہترین دواہے اگر پھٹکری کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو دہرا فائدہ کرتاہے۔
خارش،💦
خارش دو طرح کی ہوتی ہے اور دونوں ہی صورتوں میں تکلیف دہ ہوتی ہے۔ پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔
پیٹ درد،💦
پیٹ کادرد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ۔جب بھی ایسا کوئی مسئلہ ہو تو پھٹکری کی ایک چٹکی کھا کر اوپر سے دہی کھالیں۔ پیٹ درد میں فوراً آرام آجاتا ہے۔
دانتوں کے لئے،💦
دانتوں کے لئے پھٹکری کی بڑی افادیت ہے۔ پھٹکری کو جلا کرجب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کر پاؤڈر بنالیں۔ ریٹھے کی گھٹلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کردانتوں پر ملیں تو آرام آجاتاہے۔
دانتوں کی بیماریاں💦
،
پھٹکری اورکیکر کاکوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔ اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام ملتاہے۔
کھانسی اور دمہ،💦
پھٹکری کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چھوٹاچمچم پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ شہد میں ملاکر صبح وشام لینے سے بھی آرام ملتاہے۔
ناک کی بو 💦
اگر ناک سے بو آتی ہو تو پھٹکری کو پانی میں حل کرکے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں۔ تو اس عمل سے ناک سے بوآنابند ہوجاتی ہے۔
کیل مہاسے💦
پھٹکری کو پیس کر کپڑے سے چھان کر پانی میں ملاکر پیسٹ بناکر صرف دانوں پر لگاکر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
خشکی،💦
صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملاکر سر دھونے سے خشکی دور ہوتی ہے۔
جوؤں سے نجات💦
بچوں کے سر میں جوئیں ماؤں کابڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔ اگر پانی میں پھٹکری حل کرکے اس پانی سے سر دھویاجائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتی ہیں۔
پھٹی ایڑیاں،💦
پھٹکری جلاکر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پرلگانے سے پٹھی ایڑیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارا واٹسپ چینل جوئن کریں
لنک نیچے موجود ہے
⤵️⤵️⤵️⬇️⬇️⬇️